یونان میں کورونا کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ

20 جولائی ، 2024

ایتھنز (نیوز ڈیسک) یونان میں معمر افراد اور مریضوں کو کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی نئی قسم کے کیسوں کے بارے میں خبردار کردیا گیا۔ یونانی نیشنل پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوشن کی رپورٹ میں میں بتایا گیا کہ 7 روز میں کورونا سے مزید 21افراد ہلاک ہوئے۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں اس بیماری میں مبتلا 575 افراد کا اسپتالوں میں علاج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ معمر افراد اور مریض سانس کی نالی کے انفیکشن کے بارے میں محتاط رہیںاور اس کے اثرات دیکھنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔