حضرت امام حسینؓ کی قربانی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی، مقررین

20 جولائی ، 2024

مظفرآباد (جنگ نیوز ) جامع مسجد دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی سرکار میں عظیم الشان شہداء کربلا وزکر حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جید علماء کرام، مفتی روحیل احمد عباسی،پیر سید عامر حسین گیلانی لاہور، علامہ پرویز قریشی، علامہ گلفراز عباسی، تاجر رہنما اکسیر میر کے علاؤہ عاشقان مصطفی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کربلا کی قربانی مشعل راہ ہے واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش واقعہ ہے۔