ہٹیاں بالا میں محفل ذکر امام حسینؓ،شہدا کربلا کو خراج عقیدت پیش

20 جولائی ، 2024

ہٹیاں بالا(نمائندہ جنگ) نوجوانان اہل سنت، نیازی، القادری گروپ کے زیر اہتمام ہٹیاں بالا میں ’’محفل ذکر امام حسینؓ‘‘ کا انعقاد ہوا، ممتاز علماء کرام،مشائخ عظام، ثناء خوان حضرات کا امام عالی مقامؓ اورشہداء کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نیازی ہاؤس کھانڈا بیلہ میں منعقدہ ’’محفل ذکر امام حسینؓ میں علامہ سید محمد اسحاق نقوی مہتمم جامعہ ابوتراب وخطیب مرکزی جامع مسجد اہل سنت گوجربانڈی، زیب سجادہ آستانہ عالیہ سکندریہ پیر سید فیاض حسین کاظمی، پرنسپل جامعہ سکندریہ ہٹیاں بالا، زیب سجادہ آستانہ عالیہ ندول شریف، پیر سید مختار حسین گیلانی، سا بق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل فرید خان، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر سید اسرار گیلانی، قاری عارف عباسی، مولانا سید محمد عبدالباسط، ممتاز ثناء خوان حافظ سید ظہو ر حسین ترمذی، محمد وسیم چشتی، عاقب عباسی سمیت دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب کی نظامت اورمیزبانی نیازی القادری گروپ کے چیئرمین قاری خالد حسین نیازی نے کی، جبکہ صاحبزادہ زاہد احمد، راجہ عمر، احسن شوکت، راجہ احتشام، منظر جاوید سمیت دیگر منتظمین نے خوبصورت انداز میں محفل کے انتظامات کو آراستہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ سید محمداسحق نقوی نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے اپنے اور اپنے ساتھیوں کی جانوں کا نذرانہ دے کر پیغام دیا کہ حق کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی بھی دی جاسکتی ہے۔ اسلام دین حق ہے، اس لئے نواسہ رسول کی اس قربانی کو امت مسلمہ یاد کرتی ہے اور شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔