ضلع پونچھ میں دفعہ 144کے تحت جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی

20 جولائی ، 2024

راولاکوٹ(صباح نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ راولاکوٹ ممتاز حسین کاظمی نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چوکوں اور شاہراہوں پر جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی ۔ شہریوں کی آمدرفت میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔