پی ٹی آئی پر پابندی کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، تبریز کاظمی

20 جولائی ، 2024

مظفرآباد (جنگ نیوز ) ترجمان صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سید تبریز کاظمی نے اپنے بیان میں کہا مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی جو سازش کر رہی ہے وہ کبھی اپنی سازش میں کامیاب نہیں ہونگے۔ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور پاپولر جماعت ہے۔ فارم 47 کی پیدوار دھاندلی زدہ حکومت پہلے ہی جعلی مینڈیٹ پر ہے۔8فروری کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان کی عوام نے بری طرح ان کو ریجیکٹ کیا ۔میاں صاحب کبوتر اڑانے آئے تھے لیکن عوام نے انکے طوطے اڑا دیئے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اوپر من گھڑت کیسز کا خاتمہ ہونیکے بعد حکومت نے دوبارہ عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے جھوٹے الزامات لگا کر جیل میں رکھا ہوا ہے لیکن عمران خان کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے۔