کپواڑہ کے جنگل میں آتشزدگی

20 جولائی ، 2024

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل کرناہ میں واقع علاقے سلیمان کے جنگل میں آتشزدگی کے باعث بڑ ے پیمانے تباہی ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ لاپرواہی بتایا جا رہا ہے۔جنگل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی نے علاقے میں ماحولیات کو بھی شدیدمتاثر کیا ہے۔کرناہ کی مقامی سماجی تنظیموں نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔