سچل غازی گوٹھ میں زہر خورانی سےایک شخص ہلاک

29 نومبر ، 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل غازی گوٹھ کے قریب واقع گھر میں زہر خورانی سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔جہاں اسکی شناخت24سالہ فیاض ولد غلام جعفرکے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔