یوم الحاق پاکستان کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے، نگینہ عمر

20 جولائی ، 2024

میرپور(جنگ نیوز)جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ( ن) آزاد جموں کشمیر خواتین ونگ ضلع میرپور نگینہ عمر راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ یوم الحاق پاکستان 19 جولائی 1947 کا دن کشمیر کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ 19 جولائی 1947 کو منظور کی گئی قرارداد نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلمان ریاست اپنی تقدیر کا فیصلہ کر چکے۔ ان کی منزل و محور پاکستان ہے ۔کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے کشمیری عوام نے تاریخ ساز قربانیاں دی اور یہ قربانیاں کسی طور پر رائیگاں نہیں ہوں گی۔ کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا فیصلہ قیام پاکستان سے قبل کر دیا تھا ۔کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ آج ہی کے دن سری نگر میں کردار الحاق پاکستان منظور کی گئی۔ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعے ہونا تھا ۔ہندوستان کی درخواست پر اقوام متحدہ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ لیکن بعد کے واقعات شاہد ہیں کہ بھارت حکمران اپنے وعدے سے مکمل طور پر پھر گئے جس کے نتیجے میں حق خود ارادیت کی تحریک کا اغاز ہوا جو آج بھی تسلسل سے جاری ہے۔