جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم الحاق پاکستان تقریب

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر و وزیر اعظم آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں ،کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا ہمارے آبا ئواجداد کا مشن آج بھی پوری یکسوئی اور عزم سے جاری ہے ،مودی نے اربوں کھربوں روپے خرچ کئے لیکن اسے بی جے پی کیلئےامیدوار نہیں مل سکا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر راولپنڈی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے جماعت اسلامی ازادکشمیر کے نائب امیر نورالباری کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر حریت کانفرنس کے سنیر راہنماں الطاف حسین وانی داد احمد منظور الحق بٹ شیخ عبدالمتین منظور شاہ سیکرٹری لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ ڈایریکٹر لبریشن سیل راجہ خان آفسر نجیب الغفور راجہ زکی جبار ایڈووکیٹ سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ سردار یعقوب نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں ہم سے بڑا کوئی پاکستانی نہیں۔ پاکستانیوں کیلئے کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر نورالباری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والے بھارتی ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں۔