اسلا م آباد( خبر ایجنسیاں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملد رآمد کے سلسلے میں جمعہ کو بھی اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا تاہم الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اگرسپریم کورٹ کے فیصلے کے کسی پوائنٹ پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے تو وہ فورا اس کی نشاندہی کریں تاکہ مزید رہنمائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔ اجلاس کے دوران ایک سیاسی پارٹی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر اور معزز ممبران الیکشن کمیشن کو مسلسل اور بے جا تنقید کا نشانہ بنانے پر کمیشن نے اس کی شدید مذمت کی اور اسے مسترد کر دیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اراکین سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے ، کمیشن کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق کام کرتا رہے گا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرارنہیں دیا جس کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ٹھیک نہیں تھے جس کے قانونی نتائج میں الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215 کے تحت انتخابی نشان بلا واپس لیا گیا، لہذا الیکشن کمیشن پر الزام تراشی انتہائی نامناسب ہے۔ جن 39 ایم این یاز کو پی ٹی آئی کا رکن اسمبلی قرار دیا گیا ہے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی ظاہر کی تھی جب کہ کسی بھی پارٹی کا امیدوار ہونے کے لیے پارٹی ٹکٹ اور حلف نامہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروانا ضروری ہے جو کہ ان امیدواروں نے جمع نہیں کروایا تھا، لہذا ریٹرننگ آفسران کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ ان کو پی ٹی آئی کا امیدوار قرار دیتے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ جن 41 امیدواروں کو آزاد قرار دیا گیا ہے، انہوں نے نہ تو اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا ذکر کیا اور نہ پارٹی س وابستگی ظاہر کی اور نہ ہی کسی پارٹی کا ٹکٹ جمع کروایا، لہذا ریٹرننگ افسروں نے ان کو آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی۔ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد قانون کے تحت تین دن کے اندر ان ایم این ایز نے رضاکارانہ طور پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں آئی، سنی اتحاد کونسل کی یہ اپیل مسترد کردی گئی، پی ٹی آئی اس کیس میں نہ تو الیکشن کمیشن میں پارٹی تھی اور نہ ہی پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پارٹی تھی اور نہ ہی سپریم کورٹ میں پارٹی تھی۔یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جمال خان مندوخیل کے اختلافی نوٹ کے مطابق جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے دن تک کوئی اور ڈیکلیریشن جمع نہیں کرایا کہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں، لہذا الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ شامل کر کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کرے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس فیصلے کی غلط تشریح کی۔
دہلی بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر یوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی مقدمے میں ضمانت...
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھارتی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل2024کی...
لاہور لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد...
سانگلہ ہل مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن پر متحد ہو کر عوامی...
لکھنؤ بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے2021میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق ایک کیس میں معروف اسلامی سکالر...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں مودی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے...
پشاور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم یہاں غریب سائلین کوچھوڑ کر سیاسی...
ریاض سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک سکول کو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے...