اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں توسیع کر دی،کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی ارکان کی تعداد بارہ سے بڑھا کر پندرہ کردی گئی۔کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی میں توسیع کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،تجارت اور اطلاعات وزراکمیٹی کے رکن بن گئے،وزیراعظم شہبازشریف خودکابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے چئیرمین ہیں۔کابینہ کمیٹی میں خزانہ،دفاع،منصوبہ بندی اورآئی ٹی کے وفاقی وزرا شامل ہیں توانائی، فوڈ سیکیورٹی، آبی وسائل، سرمایہ کاری،صنعت اور پیٹرولیم کے علاوہ قانون و انصاف کے وزرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی کے اجلاسوں میں آرمی چیف،وزرا ئے اعلیٰ اور نیشنل کوآرڈینیٹر کو خصوصی طور پرمدعو کیا جائے گا،وزیراعظم شہبازشریف نے27 مئی 2024 کو کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی تشکیل دی تھی۔
دہلی بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر یوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی مقدمے میں ضمانت...
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھارتی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل2024کی...
لاہور لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد...
سانگلہ ہل مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن پر متحد ہو کر عوامی...
لکھنؤ بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے2021میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق ایک کیس میں معروف اسلامی سکالر...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں مودی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے...
پشاور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم یہاں غریب سائلین کوچھوڑ کر سیاسی...
ریاض سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک سکول کو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے...