لاہور(نمائندہ جنگ )انسداد دہشتگردی عدالت ٫کے جج ارشد جاوید نے دس سال پرانےسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس وکلاء کو آج پیش ہونے کی ہدایت کردی، عدالت نے تمام تفتیشی افسران کو بھی شہادت کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ پولیس کیس اور دوسرے فریق کے استغاثہ پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا ،اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 104 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے،عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے درج مقدمہ کا ٹرائل ہو رہا ہے۔