اسلام آباد (اے پی پی)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں جنریشن ان لمیٹڈ سٹریٹجک ایڈوائزری کونسل (جی ای این یو)کے قیام کی منظوری دے دی ہے، یہ اہم قدم نوجوانوں کو بااختیار بنانے ،سٹریٹجک شراکت داری اور جدید فنانسنگ کے ذریعے پائیدار ترقی کےلئے حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے، کونسل مختلف شعبوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور نمائندوں پر مشتمل ہے، وزیر اعظم کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین اور کنوینئر کے طور پر کام کریں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق ایڈوائزری کونسل کے دیگر ارکان میں اقتصادی امور ڈویژن کے وزیر، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات ،تجارت، وزیر برائے صنعت و پیداوار، وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، وزیر بین الصوبائی رابطہ، اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں۔ مزید برآں یونیسیف جنریشن ان لمیٹڈ کے کنٹری نمائندے، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر، صوبائی وزراء برائے امور نوجوانان بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان، نیشنل یوتھ کونسل مرد و خواتین کے نمائندے، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، صدر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ہاشو گروپ کے صدرالدین ہاشوانی بھی کونسل کے کلیدی ارکان میں شامل ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...