اسلام آباد( جنگ نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کوسپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی گئی تاہم جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل انکار کر چکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق رائے کیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کا نام 3-6 کی اکثریت سے منظور ہوا جبکہ مظہر عالم میاں خیل کی جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخالفت کی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جن میں 4 سابق ججز میں جسٹس میشر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شامل تھے۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...