سول سوسائٹی کی شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں،فیصل کریم کنڈی

20 جولائی ، 2024

پشاور(اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، خیبر پختونخوا میں جدید رجحانات کے مطابق ہنرمند تربیتی ہروگرامز کیلئے نیوٹک سے رابطے میں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ بزرگ قبائلی رہنما رحمت خان محسود کی قیادت میں ملنے والے وفد میں روشان خان محسود ، نوررحمان وزیر ، پیپلز پارٹی ٹانک کے ڈویژنل صدر فتح شیر محسود، ضلعی صدر سردار ہدایت اللہ گنڈاپور اور دیگر شامل تھے ۔وفد نے گورنرکو محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کارکردگی، اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ، ایسوسی ایشن 2200 سے زائد بچوں کو سکالر شپ دے رہی ہے۔وفد نے گورنر کو وزیرستان ایجوکیشن سٹی منصوبہ کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔