پشاور،سوشل میڈیا پرغیراخلاقی مواد اَپلوڈ کرنے پرتنازع،3افرادقتل

20 جولائی ، 2024

پشاور(جنگ نیوز)پشاور میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے تنازع پرفائرنگ سے3افراد جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے رشید گڑھی میںپیش آیا جہاں دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی نتیجے میں پانچ افراد زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد شیئر کرنے پر پیش آیا، دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا۔