برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) یورپین یونین نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف منظور کی گئی قررداد کی مذمت کرتے ہوئے یاد دلایا کہ تنازع کا دو ریاستی حل ہی امن کا ضامن ہے،فلسطینی عوام کی ناامیدی تنازع کو مزید گہراکردے گی ۔ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ ʼیورپی یونین فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں 18 جولائی کو کنیسٹ(اسرائیلی پارلیمنٹ) کی منظور کی گئی قرارداد کی مذمت کرتی ہے، چاہے وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی تصفیہ کا حصہ ہی کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میں ایک مضبوط اتفاق رائے ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کا واحد پائیدار حل دو ریاستی حل ہے،فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو تحفظ، وقار اور امن کے ساتھ رہنے کا مساوی حق حاصل ہے۔ اپنی دیرینہ مشترکہ پوزیشن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یورپ 1967 کی سرحدوں میں تبدیلیوں کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک کہ فریقین متفق نہ ہوں۔ انہوں نےکہاکہ ہم اس مقصد کے حصول تک سیاسی عمل کو بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینی ریاست کا ایک قابل اعتبار راستہ اس سیاسی عمل کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کے لیے کوئی امید اور کسی افق کا نہ ہونا، اس تنازع کو مزید گہرا کرد ے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...