لیڈز ، ہنگامہ آرائی پرتشدد نوجوانوں کی توڑ پھوڑ، بس کو آگ لگا دی

20 جولائی ، 2024

لیڈز( زاہدانور مرزا) لیڈز میں بڑے پیمانےپر ہنگامہ آرائی کے دوران پرتشدد نوجوانوں کے گروپ نے توڑ پھوڑ کی اور ایک بس کو بھی آگ لگا دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈز کے علاقے ہیر ہلز میں گڑ بڑ میں ملوث افراد نے پولیس کی کار الُٹ دی ۔ پولیس کو پانچ بجے شام لکسر اسٹریٹ پر گڑ بڑ کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، ایسٹرن یورپین کمیونٹی اور پولیس کے ساتھ تکرار شروع ہوا جو ہنگامہ آرائی کی صورت اختیار کر گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں ہجوم پولیس پر حملہ کرتا دیکھا جاسکتا ہےجبکہ کچھ لوگ ایک بس کو آگ لگاتے دکھائی دئیے ۔ جنگ لندن کو معلوم ہوا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ایسٹرن یورپین کمیوئٹی کے نوجوان ملوث ہیں ۔اس واقعے میں ملوث افراد نے سڑک پر کئی جگہ آگ لگادی اور پولیس کی کار بھی الٹ دی۔ واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے پولیس نے مزید نفری طلب کرلی۔ متعدد سڑکیں بند کردی گئیں، لوگوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیااور کہا گیا کہ ہیری ہلز میں لوگ گھروں پر رہیں، کونسلر سلمیٰ آصف نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ ان پر تشدد واقعات سے دور رہیں اور گھروں کے اندر رہیں ، واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، علاقے میں امن کے قیام کیلئے پولیس نے مزید نفری طلب کرلی، علاقے کی متعدد سڑکیں بند کردی گئیں۔علاقے میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور پولیس کا گشت جاری ہے۔ہوم سکریٹری اور ویسٹ یارکشائر کی ایم پی یوویٹ کوپر نے کہا کہ وہ حیرت انگیز مناظر پر حیران ہیں۔