جنوبی وزیر ستان ،گاڑی کے قریب دھماکہ ،4افرادجاں بحق ،2زخمی

20 جولائی ، 2024

وانا (صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کے وانا بازار امن چوک میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں امن چوک میں سٹی ہسپتا ل کے قریب دھماکا ہوا ، جس میں4افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں جاں بحق کی لاشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا،ہسپتا ل ذرائع کی جانب سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کے نتیجے میں4افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی،جاں بحق ہونیوالوں میں دوراہگیر بھی شامل ہیں ، دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس میں سابقہ امن کمیٹی کے رکن عین اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔