قومی اسمبلی کا اجلاس کسی بھی وقت بلائے جانے کا امکان

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے بارے میں فیصلہ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کسی بھی وقت بلائے جانے کا امکان ہے پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔اجلا س میں عدالتی فیصلے سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔