پیرو ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے29افراد ہلاک

20 جولائی ، 2024

لیما(این این آئی)پیرو میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے29افراد ہلاک اور13زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ مسافر بس جانگالو سے آیا کوچو جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر200میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔ اس حادثے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 13 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ حکومت نے حادثے کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔