اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین میریس گیمنڈ نے کہا ہےکہ غزہ میں اسرائیلی جنگ خواتین کے خلاف جنگ ہے جس میں 10ہزار خواتین شہید، 6ہزارخاندان ماؤں سے محروم ہو چکے،جنگیں صنفی لحاظ سے غیرجانبدار نہیں ہوتیں ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 10 لاکھ خواتین اور بچیاں اپنے گھروالوں سے محروم ہو چکی ہیں ۔ انہوں کہا کہ غزہ میں لوگ اپنی بھوک، تھکن اور مسلسل خوف سے اپنی جانیں کھو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ غزہ میں مشن کا اختتام کرتے ہوئے انسانوں کی مکمل تباہی دیکھنے کے لئے تیار نہیں تھیں، ان کے پاس غزہ کے لوگوں کے ساتھ روا رکھاجانے والے سلوک کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں یہ دیکھنا ناقابل برداشت ہے کہ خواتین کے خلاف جنگ کی تباہی میں اضافہ ہورہاہے جس کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اس جنگ کے عورتوں اور لڑکیوں پر پڑنے والے اثرات کو واضح نہیں کرسکتی ہوں جو ان کے جسموں ، چہروں اور ذہنوں میں سرایت کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں خواتین کے رہنے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیموں کو اپنی کوششوں کو برقرار رکھنے کے لیے مالی مدد اورانسانی ہمدردری کے ہر مرحلے میں فیصلہ سازی کی میز پر خواتین کی نمائندگی میں اضافہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...