لاہور (اے پی پی) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سال نو مئی کے واقعات میں جناح ہائوس میں جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، زین قریشی، مسرت چیمہ اور جمیشد چیمہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کے کیس میں پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا اور ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں6 اگست تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ گذشتہ روز سماعت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،اعظم سواتی اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔ عدالت نے تفتیشی کو آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ شامل تفتیش ہوں، عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں چھ اگست تک توسیع کردی ۔