اسلام آباد(جنگ نیوز) حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس پر ٹی ایل پی نے فیض آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے عطا تارڑ اور تحریک لبیک کیساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کی ہرممکن مدد کریں گے، 31 جولائی سے پہلے ایک ہزار ٹن امداد بھیجی جائے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیتن یاہو جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی مظالم کی ہر فورم پر مذمت کریں گے، زخمی فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ اقوام عالم اسرائیلی مظالم کو روکے، ٹی ایل پی وفد کا شکرگزار ہوں۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی ظلم کا شکار ہیں، امریکا کو ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانی حقوق یاد نہیں آتے، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
دہلی بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر یوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی مقدمے میں ضمانت...
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھارتی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل2024کی...
لاہور لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد...
سانگلہ ہل مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن پر متحد ہو کر عوامی...
لکھنؤ بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے2021میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق ایک کیس میں معروف اسلامی سکالر...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں مودی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے...
پشاور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم یہاں غریب سائلین کوچھوڑ کر سیاسی...
ریاض سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک سکول کو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے...