نیویارک (اے پی پی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ تاس کے مطابق سابق صدر نے کہا کہ وہ نامزدگی قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے امریکاکے لیے صدر بننے کی دوڑ میں ہوں، آدھے امریکا کے لیے نہیں، کیونکہ آدھے امریکا کے لیے جیتنا کوئی فتح نہیں۔