مردان ،پولیس چوکی پر فائرنگ ایک اہلکار شہید ،2زخمی

20 جولائی ، 2024

مردان(صباح نیوز) مردان میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور2زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کی تحصیل تخت بھائی آثار قدیمہ میں واقع پولیس چوکی پر پیش آیا، جہاں شرپسندوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عمر نبی شہید ہوگیا جبکہ 2 اہلکار کانسٹبل محمد فیاض اور کانسٹبل شبیر شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق لاش اور زخمی اہلکاروں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔