اتر پردیش میں مسلمان پولیس اہلکار کا پراسرار قتل

20 جولائی ، 2024

لکھنو (اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں مسلم پولیس کانسٹیبل محمد یعقوب کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد یعقوب حادثاتی فائرنگ میں مارا گیا تاہم مقتول کے اہلخانہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے پولیس نے کہا ہے کہ علی گڑھ کے گوانا آرا میں چھاپے کے دوران سب انسپکٹر راجیو کمار کی پستول سے حادثاتی طور پر گولی نکلی جو یعقوب کے سر میں جا لگی تاہم یعقوب کےا ہلخانہ نے پولیس کا موقف مستردکرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔