بر سات میں گوداموں میں ذخیرہ شدہ غلہ کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں، محکمہ زراعت

20 جولائی ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ بر سات کے موسم میں گوداموں میں ذخیرہ شدہ غلہ کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں کیونکہ یہ موسم غلہ کے ضرر رساںکیڑوں کی نشوونما کیلئے سازگار ہوتا ہے۔ حملہ شدہ غلہ پر بوریاں پھیلا دینی چاہئیں اس عمل سے غلہ میں موجود کھپرے کی سنڈیاں بوریوں کے نیچے کھردری سطح کے ساتھ چمٹ جاتی ہیں۔ غلہ کے اوپر بچھائی ہوئی بوریوں کو وقتاً فوقتاً گودام سے باہر لا کر پانی یا مٹی کے تیل ملے ہوئے پانی میں جھاڑنے سے کھپرے کی سنڈیوں کو تلف کیا جا سکتا ہے۔