راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بجلی کمپنیوں کی من مانیوں سے بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی کمپنیوں کے فوری آڈٹ کا مطالبہ کردیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو 3 ماہ بعد ملکی معیشت پوائنٹ آف نو ریٹرن پر آجائے گی بجلی کے ریٹ کم نہ ہونے پر ملکی صورتحال خراب ہو جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار چیمبر کے صدر ثاقب رفیق نے گروپ لیڈر سہیل الطاف اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے سے عوام کے ساتھ تاجر برادری بھی پریشان ہے حکومت آئی پی پیز کے معاہدوں کا از سر نو جائزہ لے ۔انہوں نے کیپسٹی چارجز کو سراسر ظلم و زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز آڈٹ نہ ہونا ایک افسوسناک اور تشویشناک امر ہے پورے پاکستان کی تاجر برادری کا مطالبہ ہے آئی پی پیز کے معاہدوں کا جائزہ لیا جائے، عام آدمی اس وقت حکومت سے ریلیف مانگ رہا ہے ایسی کوئی بات نہیں ہم آئی پی پیز کے معاہدوں کو نہیں چھیڑ سکتے پوری دنیا میں ہم بجلی کے اضافی قیمت ادا کررہے ہیں پاکستان کی بزنس کمیونٹی آپس میں رابطے میں ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کیا پاکستان میں جتنے پلانٹس لگے ہیں انکی ضرورت ہے حکومت کو ٹرانسمیشن لائنز کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے 2.3ٹریلین روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں ہماری اور عوام کی جیب سے نکالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ بجلی کے موجودہ ٹیرف پر ہماری معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی ہے معیشت سست ہوگی تو حکومت کیسے اپنے اہداف حاصل کرے گی بجٹ کے بعد بہت سارے مسائل نے جنم لیا ہے ان حالات میں کاروبار کا چلنا مشکل ہوگیا ہے تاجر کہہ رہے ہیں کاروبار بند ہورہے ہیں۔ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے کسی کو ٹیکیسیشن کا نظام ہی نہیں معلوم معاشرے کا ہر طبقہ پریشان ہے کوئی مشاورت نہیں کی گئی حکومت نے صرف آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ تشکیل دیا ہے3ماہ بعد معلوم ہوگا کہ معیشت کہاں جارہی ہے 3ماہ بعد پوائنٹ آف نو ریٹرن ہوگا ۔حکومت ابھی بھی چیزوں کو ٹھیک کرسکتی ہے۔
کلر سیداں 15پر چوری کی جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وسیم نامی شخص نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اسکے گھر...
ٹیکسلا تنظیم السادات ٹیکسلا خانپور کے سابق چیئرمین حاجی سید بشیر حسین شاہ کاظمی مشہدی کے صاحبزادے ریٹائرڈ...
کھوڑ گزشتہ روز دوران گشت انچارج پولیس چوکی کھوڑ نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر نتھیں ملکاں بس سٹاپ پر ملک...
راولپنڈی خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات کو ڈاکٹر نورین خان...
مندرہ ایس ڈی پی او سرکل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مندرہ نے منشیات فرشوں کے خلاف موثر کارروائی کی۔ اس موقع...
راولپنڈی تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 30 سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔ اے ایس آئی ابرار حسین نے بتایاکہ گلاس فیکٹری...
راولپنڈی چیئرنگ کراس کے قریب ٹریفک حادثہ میں لڑکی زخمی ہوگئی ، تھانہ ویسٹریج کو زیتون بی بی نے بتایادی کہ...
چکوال ڈی پی او چکوال کیپٹن واحد محمود کی جانب سے سروس ڈلیوری کا معیار بہتر بنانے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد...