سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کاسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ

20 جولائی ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زرعی ترقی سے متعلق جاری سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں ماڈل ایگری مالز کے قیام کے لیے پروگرام حتمی مرحلہ میں داخل ہو چکاہے۔ کینو کی بحالی کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سویا بین کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کے لیے منصوبہ تیار کر لیا گیاہے۔ پنجاب میں کینولہ کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سویابین اور کینولا کی پرموشن کا مقصد درآمدی بل میں کمی لانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تل کی پیداوار میں اضافہ کا مقصد ایکسپورٹ اور زرمبادلہ میں اضافہ کو یقینی بنانا ہے۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سپر سیڈرز کی مینیوفیکچرنگ کے عمل کو اپنی ٹیکنیکل ٹیم سے مانیٹر کرایا جائے۔نیسپاک کے ذریعے بھی سپر سیڈرز کی مینوفیکچرنگ کی تیاری کے دوران معیار کو برقرار رکھنے بارے باقاعدگی سے رپورٹ حاصل کی جائے۔