آئی سی سی کانفرنس شروع ہوگئی

20 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی پانچ روزہ سالانہ کانفرنس کولمبو میں جمعے سےشروع ہوگئی ہے پہلے روزمتحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری مبشر عثمانی ایسوسی ایٹ بورڈ ممبرز کے انتخابات میں کامیاب ہوگئے، انہوں نےعمان کرکٹ کے سربراہ پنکج کھمجی کو شکست سے دوچار کیا،مبشر عثمانی نے23ووٹ لئے،ان کی آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں مدت 2 سال کیلئے ہے۔سنگا پور کےعمران خواجہ بیس اور والیپورم 13 ووٹوں کے ساتھ دیگر پوزیشن کیلئےمنتخب ہوئے، عمان کرکٹ کے سربراہ پنکج کھمجی امریکا میں حالیہ ٹی 20ورلڈکپ کے حوالہ سے انتظامی معاملات دیکھ رہے تھے،جہاں بڑی شکایات سامنے آئی ہیں۔