ٹیبل ٹینس، ارحم کی بھارتی کھلاڑی کو شکست،گولڈ میڈل جیت لیا

20 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ارحم بن فرخ نے شارجہ میں ہونے والے ٹی ٹی سی اوپن انٹر نیشنل انڈر21 ٹیبل ٹینس ٹور نامنٹ میں بھارتی کھلاڑی اکشک کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، کراچی کے ارحم نے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دی۔ ارحم بن فرخ نے اوپن کیٹگری میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔