کبڈی ٹیم کے سابق کپتان انتقال کرگئے

20 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ) پاکستان کبڈی ٹیم کے سابق کپتان عباس علی بھٹی انتقال کر گئے، انہوں نے کئی انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، دریں اثناءفیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین اور سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے قومی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان عباس علی بھٹی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔