کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے مشاہدہ کیا کہ لغو اور حقیقت سے بالا تر مقدمات کی وجہ سے عدالتوں پر بیجا بوجھ پڑرہا ہے جس کی وجہ سے مقدمات مصنوعی التوا کا شکار ہوتے ہیں ، نظام انصاف پر برا اثر پڑ رہا ہے اور حقیقت پر مبنی تنازعات کے حل میں تاخیر ہورہی ہے،جسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں سنگل بنچ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایسی مقدمے بازی کو سسٹم سے ختم کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے لغو اور بے بنیاد مقدمات میں مقدمے کے اخراجات لینے چاہئیں اور جرمانہ عائد ہونا چاہیئے،بنچ نے یہ مشاہدات ایک پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے کیے جس میں ایک خاتون نے اپریل میں اپنی بیٹی کے مبینہ اغوا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا،دوران سماعت مبینہ مغوی قز بانو اپنے بچوں اور شوہرامداد کے ہمراہ پیش ہوئی اور بتایا کہ اس نے امداد سے 2018میں معاہدے کے تحت شادی کی اور اس شادی سے اس کے دو بچے ہیں،اس نے یہ بھی بتایا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے رہ رہی ہےلیکن اس کے والدین نے اس کے شوہرکے بھائی کو قتل کردیا جس کی وجہ سے اس کی زندگی کو سنگین خطرات درپیش ہیں،بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ پٹیشن کا کوئی سر پیر نہیں اور یہ بے بنیاد بھی ہے اور عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے،ایسی لغو اور بے بنیاد اور حقیقت سے بالا تر مقدمے بازی عدالتوں پر بوجھ ہے اور مقدمات کے لیے مصنوعی التوا اور اضافے کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے نظام انصاف پر برا اثر پڑتا ہےاور حقیقت پر مبنی تنازعات کے حل تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔
کراچی بن قاسم اسٹیشن پر مال گاڑی کی 2ویگنز پٹڑی ی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے...
کراچیپاکستان بازار پولیس نے جواء سٹہ آپریٹ کرنے والے 3ملزمان فرحان عرف رگو، فخرالدین عرف گڈو اور محمد عقیل...
کراچی پاکستان ایگریکلچر اینڈہارٹی کلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے ملک میں موجود ہ پانی کے بحران پر تشویش...
کراچی جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کراچی اضلاع کے زیر اہتمام ’’اسرائیل مردہ باد ریلی‘‘ کا انعقاد کیا گیا،...
کراچی سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں لانڈھی مجید کالونی میں مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کے کیس...
کراچی بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کے الیکٹرک نے معمول کی 4مرتبہ ڈھائی سے تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بغیر شیڈول...
کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین ریسٹورنٹ پر نامعلوم مشتعل افراد کے حملے میں ملوث 4ملزمان...
کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی حدود بلوچ کالونی ریلوے ٹریک سے نومولودکی لاش ملی،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد...