کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ لکی پل کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 20 سالہ علی اور 28 سالہ حسین جاں بحق اور 30سالہ امام بخش زخمی ہوگیا ، ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 55 سالہ محمد عمران جاں بحق ہوگیا،پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ، باغ کورنگی پل پر کمپنی کی کوسٹر اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار مرد اورخواتین سمیت 12افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے باعث پل پر ٹریفک جام ہوگیا، علاوہ ازیں سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جاتے ہوئے انڈر بائی پاس کی دیوار پر بیٹھا شخص نیچے گرگیا اور موقع پرجاں بحق ہوگیا، شناخت نہیں ہوسکی ، عمر 50 سال کے قریب ہے، دریں اثنا لانڈھی شیر پائو کالونی میں گھر سے 6 سے 7 روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی،اسپتال میں لاش کی شناخت 45 سالہ یونس کے نام سے ہوئی متوفی گھر میں تنہارہتاتھا ، ڈیفنس فیز 5 اسٹریٹ 26 بدر کمرشل کے قریب 70سالہ فقیر احمد کی لاش ملی ،متوفی کورنگی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، گڈاپ ٹائون میں واقع فارم ہائوس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 3سالہ محمد یوسف جاں بحق ہوگیا ، جھیل پارک نجی بینک کے قریب سے 2نومولود بچوں کی لاشیں ملیں ،پولیس نے فلاحی ادارے کے حوالے کردیں، بنارس پل کے نیچے سے 22 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، نیا گولیمار کھادی گرائونڈ کے قریب فٹ پاتھ سے45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، لیاری چاکیواڑہ پولیس کوارٹر زکے قریب سے35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،علاوہ ازیں صدر اسٹار سٹی مال کے قریب فٹ پاتھ سے45 سالہ نامعلوم شخص تشویس ناک حالت میں ملا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا ،پولیس نے تمام لاشوں کو سردخانے منتقل کر دیا ہے۔
کراچی نرسری گلشن ظفر سوسائٹی کے قریب مبینہ طور پردرخت کاٹنے کے دوران درخت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی...
کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کے وارڈ نمبر 5میں ہفتے کو ایئرکنڈیشنر کے ڈکٹ میں آگ لگنے سے وارڈ...
کراچی بلدیہ گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، پولیس نے متوفیہ کا پوسٹ مارٹم...
کراچی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن "ہر سال" کی طرح اس سال بھی مون سون کے تناظر میں کراچی کے بڑے نالوں کی صفائی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایف بی آر اور کسٹمز کا چھاپہ غیر قانونی قرار دیتے...
کراچی کراچی میں مرکزی ِ عیدِ غدیر، ہزاروں عاشقانِ ولایت کی شرکت۔ بزمِ خادمانِ اہلِ بیتؑ کے زیر اہتمام دو...
کراچی پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف...
کراچی ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینیر اور سابق صوبائی وزیر قمر منصور کی والدہ انتقال کرگئی،انہیں محمد شاہ...