خاتون ڈی سی کے گارڈ کو زخمی کرنے والا ملزم پولیس حراست سے فرار

20 جولائی ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محکمہ ریوینیو میں تعینات خاتون ڈی سی کے گارڈ کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا ملزم بلال صدیقی عدالت سے پیشی کے بعد جیل منتقلی کے دوران پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا،ملزم کی ڈیفنس بدر کمرشل میں 16 جولائی کو اپنے ہی پارلر میں خاتون ڈی سی سے تلخ کلامی ہوئی تھی،ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ میں انوسٹی گیش افسر ذوالفقار اور ہیڈ کانسٹبل صالح محمد کو نامزد کیا گیا ہے،دونوں اہلکاروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ جمشید کواٹر تھانے میں درج کیا گیا ہے ،مقدمہ کے مطابق ملزم کو اہلکار سینٹرل جیل لے کر جا رہے تھے جب جیل کے سامنے فوٹو کاپی کی دکان میں رکے تو اس دوران گاڑی میں سوار ملزم کا باپ،ماں ، بیوی اور ڈرائیور اترے اور ملزم کو اہلکار صالع محمد سے چھڑا کر گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔