گلشن اقبال،پکوان سینٹر میں لوٹ مار کے واقعہ کا مقدمہ درج

20 جولائی ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال میں پکوان سینٹر میں رینجرز یونیفارم پہنے ملزم کی لوٹ مار کے واقعہ کا مقدمہ مالک عادل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا،مدعی کے مطابق کار سوار 3 ملزمان پکوان سینٹر میں آئے، ایک شخص نے رینجرز کی وردی پہنی ہوئی تھی،ملزمان نے پکوان سینٹر میں داخل ہوکر اسلحہ تان لیا اورلوٹ مار شروع کردی،مدعی کے مطابق دکان میں کالے رنگ کا بیگ موجود تھا جس میں 18 لاکھ روپے تھے، ملزمان نے مجھ سے دو موبائل فون بھی چھینے اور جاتے ہوئے مجھے اپنی کار پر ساتھ لے گئے،مدعی نے بتایا کہ ملزمان نے مجھے فور کے چورنگی سرجانی ٹائون چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔