کار میں دم گھٹنے سے 4 سالہ بچے کی ہلاکت، مقدمہ میں قتل عمد کی دفعہ شامل

20 جولائی ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں گذشتہ ماہ کار میں دم گھٹنے سے 4 سالہ بچے ہلاکت کی تفتیش میں پولیس نے مقدمہ میں قتل عمد کی دفعہ شامل کر دی،مقدمہ میں پہلے قتل خطاء کی دفعہ شامل کی گئی تھی ،پولیس نے کیس کا انٹریم چلان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔مقدمہ میں بچے کے تایا اور پھوپھی نامزد ملزم ہیں ۔