اہل ِ بیت اطہارسے عقیدت و محبت ایمان کی معراج ہے،علامہ شاہ عبد الحق قادری

20 جولائی ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ حضور نبی کریم کے اہل ِ بیت اطہارسے عقیدت و محبت ایمان کی معراج ہے اور ان سے بغض رکھنا دین سے بیرازی کی علامت ہے، انہوں نے میمن مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں رسالت مآب کی اہل ِبیت کا دامن اور دل میں صحابہ کرام کی محبت ہے وہ تعلیماتِ نبوی پر عمل پیراہیں،دریں اثناعلامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے آٹھواں سالانہ عرس کا اجتماع 21 جولائی اتوار کو مزار شریف سے متصل جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں منعقد ہو گا۔