ڈیفنس،نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی

20 جولائی ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد کے قریب واقع ایک بنگلے میں 27 سالہ نبیل ولد نذیر احمد نے مبینہ طور پر خودکو گولی مار لی،اسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق نوجوان نے گھر میں تلخ کلامی کے بعد طیش میں آکرخود کو گولی ماری متوفی طالب علم بتایا جاتا ہے ۔