زیادتی کیس کاملزم گرفتار

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)کہوٹہ پولیس نے 19 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کومتاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی تھی کہ ملزم ذیشان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروا لیا گیا ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائیگا۔