وفاقی پولیس کا چھ ماہ میں 1ارب 5کروڑ کا مال مسروقہ برآمد کرنیکا کا دعویٰ

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 10 ہزار 177 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 ارب 4 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی شامل ہیں برآمد کیں ، پولیس نے اسی عرصہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 365 گینگز کے 881 ممبران کو بھی گرفتار کیا جن کے قبضے سے 41 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ برآمدکیا گیا ۔ وفاقی دارالحکومت میں جاری نشہ اب نہیں تحریک کے دوران 1187 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن کے قبضے سے 273 کلوگرام چرس ، 355 کلو گرام ہیروئن اور 25 کلو گرام آئس ، 7659 لٹر شراب اور 239 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں ۔پولیس ٹیموں نے 54 رائفل ، 20 کاربین ، 912 پسٹل اور 148 خنجرز برآمد کئے۔