مدرسے کا طالب علم ڈیم میں ڈوب گیا

20 جولائی ، 2024

کہو ٹہ (نمائندہ جنگ) نالہ لنگ کہوٹہ ٹنگی ڈیم میں مدرسے کا طالبعلم ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ابوزر ولد نذیر ساکن مظفر آباد گوہڑہ شریف عالم کا کورس کر رہا تھا۔ امدادی ٹیموں ، ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں نے لاش تلاش کر لی جسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔