شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)مندرہ کے علاقہ میں شادی کا جھانسہ دے کرلڑکی سے ڈیڑھ سال تک زیادتی کرنےوالے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم سراج اس کی بیٹی کو شادی کا لالچ دے کر ایک سال تک زیادتی ،بیٹی کی غیر اخلاقی ویڈیوز،تصاویر بناکربلیک میل کرتارہا ۔ملزم کی بلیک میلنگ پر رشتہ دینے سے انکار کیا۔