راولپنڈی بنچ میں نئے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار کی تعیناتی

20 جولائی ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ نے راولپنڈی اور ملتان بنچوں میں نئے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کردئیے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود چیمہ کو بطور سنیئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اصغر علی کو بطور سنیئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ تعینات کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں جوڈیشل افسران کو 22 جولائی تک اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔