قتل کیس کے تین ملزم گرفتار

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ شالیمار کے علاقے میں وقار عباسی کے قتل کے الزام میں تین افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان نے 16جون کو وقار عباسی کو سیکٹر ای الیون ٹو میں گولیاں مار کرقتل کردیا تھا۔ ملزمان یاسر کمال، طاہر حسین اور عمان خان نے مقتول کو سابقہ دشمنی پر قتل کیا ۔ ملزموں سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا گیا ۔