سوہاوہ میں پانی و سیوریج لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

20 جولائی ، 2024

سوہاوہ (نمائندہ جنگ) سوہاوہ کے مکین آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔ زیر زمین بچھائی جانیوالی واٹر سپلائی اور سیوریج لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے پانی مضر صحت ہو گیا۔ شہری پیٹ اور خارش کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ مکینوں کے مطابق سیوریج لائنیں خراب ہونے سے پانی گلیوں سڑکوں میں کھڑا رہتا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔