ڈاکو نقدی، تین موبائل فون لے اڑے

20 جولائی ، 2024

حسن ابدال (نمائندہ جنگ)حسن ابدال میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیئے گئے ۔تھانہ سٹی کے علاقہ میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل شو روم سے 2لاکھ نقدی اور دوموبائل فون جبکہ ہزار روڈ پر واقع ایک ٹریول ایجنٹ آفس سے 50ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔