ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاررہا جائے،ڈی سی جہلم

20 جولائی ، 2024

جہلم (نامہ نگار ) ڈی سی جہلم نے دریائے جہلم میں موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور زیادہ پانی آنے کی صورت میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رسول بیراج کا دورہ کیا جہاں ایس ڈی او رسول بیراج احمد رضا نے بریفنگ دی ۔ منگلا ڈیم سے ساڑھے آٹھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے پر رسول بیراج کے حفاظتی بند کو کھولا جاتا ہے جس کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔حفاظتی بند کو کھولنے کا مقصد منڈی بہاؤالدین اور ملحقہ علاقوں کو سیلاب سے بچانا اور بیراج پر پانی کا دباؤ کم کرنا ہے۔ ڈی سی جہلم نے انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ۔