آئی جے پرنسپل روڈ پر اوورہیڈ پل مکمل ہونے کے باوجود نہیں کھولا جا سکا

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) آئی جے پرنسپل روڈ کے علاقہ نیو کٹاریاں اور ڈھوک نجو کے درمیان سی ڈی اے کا تعمیر کردہ اوورہیڈ پل مکمل ہوجانے کے باوجود تاحال نہیں کھولا جا سکا۔ شہری مین سڑک پر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے تیز رفتار ٹریفک کے بیچوں بیچ سے سائیکل اور موٹر سائیکل لیکر گزرنے کے دوران متعدد حادثات کا بھی شکار ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب اوور ہیڈ برج تیار ہے تو اُسے سائیکل موٹر سائیکل سواروں اور پیدل افراد کیلئے کھول دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کوئی سنگین اور جان لیوا حادثہ پیش آئے سی ڈی اے حکام کو فوری اصلاح احوال کیلئے اقدامات کرنا چاہئیں تاکہ عوام محفوظ طریقے سے سڑک عبور کرسکیں۔